بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راجہ ریاض کا بجٹ منظوری کے عمل میں حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران نئے چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جبکہ شہباز شریف نے چیئرمین نیب کےلیے قائد حزب اختلاف سے بھی نام تجویز کرنے کی درخواست کی۔
اسی دوران راجہ ریاض نے بجٹ منظوری کے عمل میں حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔