بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک روزہ دورے پر امارات پہنچ گئے

ابوظبی (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر ابوظبی پہنچ گئے، جہاں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نریندر مودی خلیجی ریاست کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے مشترکہ تجارت اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ اہم کابینہ اراکین اور مشیر قومی سلامتی شیخ منصور بن زاید النہیان بھی مودی کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
بھارت اور یو اے ای کے درمیان رواں برس کے ا?غاز میں ایک معاشی معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت اگلے 5 سالوں میں مشترکہ تجارت کا حجم 115 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔