صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا،چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے چھتیس کنفرم مریض سامنے آگئے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہورمیں ڈینگی کے چھ مریض رپورٹ ہوئے ہیں،پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد بارہ سو چودہ ہوگئی،شہر میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد ایک سو چھیانوے تک پہنچ گئی ہےشہرمیں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے- رواں سال شہرمیں ڈینگی کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کاخدشہ ہے ،ہسپتالوں میں ڈینگی کاونٹرزتاحال غیر فعال ہیں،ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے، دوسری طرف صوبائی وزیرصحت کاکہناہے شہری ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،گھروں میں سپرے لازمی کریں اور لوشن کا استعمال کریں-
صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی مچھروں کی افزائش میں اضافہ
