بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رجب بٹ نے شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات قائم کیے، فاطمہ خان کا الزام

ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شادی کا وعدہ کرکے انہیں جنسی تعلقات پر مجبور کیا۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ خان نے رجب بٹ کو لڑکیوں کو جھانسے میں پھنسانے، شراب نوشی اور تشدد کا عادی شخص قرار دیا۔
فاطمہ کے مطابق، رجب بٹ نے انہیں قیمتی تحائف دیے، جن میں 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی شامل ہے، اور متعدد بار شادی کا جھانسہ دے کر جنسی تعلقات قائم کیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس شواہد اور نامناسب ویڈیوز موجود ہیں۔
دوسری جانب، رجب بٹ ان تمام الزامات کو مسترد کر چکے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ میڈیا غیر سنجیدہ اور جھوٹے دعوے کرنے والوں کو غیر ضروری شہرت دے رہا ہے۔