چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھلاڑی کھل کر بھارتی ٹیم کا مقابلہ کریں، میں سب سنبھال لوں گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھجوائے گئے پیغام میں کہا کہ کھل کر بھارتی ٹیم کا مقابلہ کریں۔ اور جو چاہیں کریں۔ میں سب کچھ سنبھال لوں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔
فائنل سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کا میچ بہت شاندار ہو گا۔ ٹیم کے جذبے پر فخر ہے۔ اور امید ہے کہ کھلاڑی آج اچھا پرفارم کریں گے۔
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑے مقابلے کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ہم پرفیکٹ نہ ہوں لیکن ہم کبھی ہمت نہیں ہاریں گے۔
کھل کر بھارتی ٹیم کا مقابلہ کریں، میں سب سنبھال لوں گا، محسن نقوی
