سابق کرکٹر باسط علی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے باوجود محسن نقوی اپنی جگہ سے نہ ہٹے اور دو ٹوک انداز میں کہہ دیاکہ ٹرافی لینی ہے تو لو، ورنہ چلے جاؤ۔
ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے وننگ ٹرافی لینے سے انکار کر دیا، جس پر تقریب تاخیر کا شکار ہوئی۔ محسن نقوی، جو اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں، نے بھارتی ٹیم کے دباؤ میں آنے سے انکار کر دیا۔
باسط علی کا کہنا تھا کہ اگر اب بھی آئی سی سی خاموش رہی تو بھارتی ٹیم کی بدمعاشی ایسے ہی جاری رہے گی۔ دوسری جانب کامران اکمل نے بھی بھارتی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو بچانے کے لیے اب تمام بورڈز کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرافی دینا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی ذمہ داری ہے، اور محسن نقوی نے بالکل درست مؤقف اپنایا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عالمی کرکٹ کے بڑے نام اس واقعے پر کیا ردِعمل دیتے ہیں۔
محسن نقوی ڈٹ گئے: ٹرافی لینی ہے تو لو، ورنہ جاؤ، – باسط علی کا ردِعمل
