اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس اسلام آبادنے خفیہ اطلاعات پرکارروائیاں،کراچی کمپنی بس سٹاپ کے قریب کار سوار دو ملزمان کے قبضے سے 1 کلو 480 گرام آئس برآمدکرکے کوئٹہ کے رہائشی فضل محمد اور پشین کے رہائشی فدا محمد نامی دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،
دوسری کارروائی آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں کی گئی جس میں کوریئر آفس کے ذریعے آئس ہالینڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی،آئس 2 عدد کپڑے کے پردوں میں جذب کی گئی تھی،پارسل رفیق خان نامی شخص کی جانب سے بک کروایا گیا تھا،ترجمان اے این ایف کے مطابق پارسل قبضے میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے









