بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغان ڈرائیور، ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹوں میں 1 سال کا ملٹی پل ویزا ملے گا، شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے افغان شہریوں کے لیے ویزا نظام میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے،ویزہ نظام میں اس سہولت کا مقصد دونوں ممالک کو قریب لانا، افغان عوام کی مدد کرنا اور وسط ایشیا کے وسیع خطے سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب ہمارے سفارت خانے ان کی موجودہ شہریت کی بنیاد پر ان کی ویزا درخواستوں پر کارروائی کریں گے۔افغان ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹوں کے اندر ایک سال کے لیے ملٹی پل ویزا مل جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ویزہ نظام میں اس سہولت کا مقصد دونوں ممالک کو قریب لانا، افغان عوام کی مدد کرنا اور وسط ایشیا کے وسیع خطے سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزارت داخلہ کو مزید آزاد ویزا پالیسی پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔