میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام کا نیا فیچرانسٹاگرام میپ متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کو مقامی جگہوں، دوستوں اور پسندیدہ تخلیق کاروں کی سرگرمیوں کو دریافت کرنے کا ایک نیا، انٹرایکٹو اور دلچسپ طریقہ فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر صارف کے ڈی ایم ان باکس کے اوپر دستیاب ہے اور صارفین کو اپنی لوکیشن شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات سے متعلقہ کہانیاں، ریلز اور پوسٹس دیکھنے کی سہولت دیتا ہے۔
انسٹاگرام میپ صارفین کو یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ ان کے دوست یا وہ افراد جنہیں وہ فالو کرتے ہیں، کسی کیفے، کنسرٹ یا مقام سے کیا شیئر کر رہے ہیں۔ اس فیچر کا خاص پہلو یہ ہے کہ پرائیویسی کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ لوکیشن شیئرنگ ڈیفالٹ طور پر بند ہوتی ہے اور صارف کے پاس مکمل اختیار ہوتا ہے کہ وہ اپنی آخری لوکیشن کن سے شیئر کرے، چاہے وہ صرف قریبی دوست ہوں یا کوئی نہ ہو۔
کم عمر صارفین کے لیے والدین کو بھی شفاف کنٹرول حاصل ہے تاکہ وہ بچوں کی شیئرنگ ترجیحات کو دیکھ اور منظم کر سکیں۔ میٹا نے انسٹاگرام میپ میں چند اہم بہتریاں بھی کی ہیں جن میں میپ پر پروفائل فوٹوز کا خاتمہ، لوکیشن بند ہونے کی واضح نشاندہی، اور ٹیگ شدہ مواد کی بہتر وضاحت شامل ہے۔
میٹا کے مطابق یہ فیچر صارفین کو انسٹاگرام کے استعمال میں مزید سہولت، رابطے اور تحفظ فراہم کرے گا، جبکہ مقامی کمیونٹی سے جڑنے کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔
انسٹاگرام میپ فیچر پاکستان میں متعارف، مقامی مقامات اور دوستوں سے جڑنے کا نیا طریقہ
