بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز مشرف کی پاکستان منتقلی،راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو دبئی سے پاکستان منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف کو تین دن قبل دبئی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے اور راولپنڈی کے ایک اسپتال میں ان کے زیر علاج ہونے کی خبریں بھی زیرگردش ہیں۔
پرویز مشرف کی وجہ سے اسپتال کی سکیورٹی سخت کرنے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں، اس حوالے سے بتایا گیا کہ معمول کے تحت سکیورٹی الرٹ کیا گیا ہے۔
دبئی میں پرویز مشرف کی طبیعت کافی خراب تھی اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے انہیں پاکستان منتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔