بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی قید سے رہا کردیا گیا، وزیر خارجہ کی تصدیق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل کی قید سے رہا کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں اسحٰق ڈار نے سابق سینیٹر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اردن میں پاکستان کے سفارتخانے میں محفوظ اور صحت مند ہیں، سفارتخانہ ان کی خواہشات اور سہولت کے مطابق وطن واپسی میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

نائب وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ’میں اُن تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس معاملے میں فعال کردار ادا کیا اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ساتھ تعاون کیا‘۔