بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اگلا راؤنڈ واشنگٹن میں ہوگا 

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اگلا راؤنڈ واشنگٹن میں ہوگا جس کیلئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب معاشی ٹیم کے ہمراہ رواں ہفتے واشنگٹن جائیں گے اور اس موقع پر مذاکرات کی کامیابی پر اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے ، عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس 13 اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں جو کہ 18 اکتوبر تک جاری رہیں گے، واشنگٹن میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مزید بات چیت بھی متوقع ہے ۔
 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حل طلب مسائل پر مزید پالیسی مذاکرات ہوں گے، سالانہ اجلاس کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف سمیت متعلقہ حکام سے ملاقات متوقع ہے ۔ پاکستان کے وفد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ سیکرٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک بھی شامل ہوں گے ۔
 وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف، عالمی بینک، آئی ایف سی سمیت دیگر حکام سے ملاقات متوقع ہیں، پاکستانی وفد کی مختلف ممالک کے حکام، ریٹنگ ایجنسیز کے آفیشلز سے بھی ملاقات کا امکان ہے ۔ معاشی ٹیم کے دورہ امریکا کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔