اسلام آباد(نیوزڈیسک) نمل یونیورسٹی کے ترجمان نے چائے کو ستویا لسی میں تبدیل کرنے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی طر ف سوشل میڈیاپر شیئر کئے جانےو الے نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔ ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاکہ نمل یونیورسٹی میں چائے کو ستویالسی میں تبدیل نہیں کیا جارہا اس حوالے سے فواد چوہدری کی طرف سے کئے گئے ٹویٹ کی نمل یونیورسٹی کے کئی اساتذہ نے نشاندہی کی ۔ترجمان نےکہاکہ یہ ٹویٹ جعلی ہے اور فواد چوہدری نے بغیر تصدیق شیئر کیاہے ،اس ٹویٹ پر تبصرہ مناسب نہیں۔
چائے کو ستویالسی میں تبدیل نہیں کیا،فوادچوہدری کاشیئرکردہ نوٹی فکیشن جعلی ہے،ترجمان نمل یونیورسٹی








