بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور گیٹ سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تاہم سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق  ڈی آئی خان میں رتہ کلاچی پولیس ٹریننگ سینٹرپردہشت گردوں کاحملہ، دہشت گردوں نےگیٹ سےبارود سےبھری گاڑی ٹکرادی۔۔ سیکیورٹی فورسزاورپولیس کی بروقت کارروائی میں فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔