بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فواد چودھری نے توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر گھڑیاں بیچنے کو عمران خان کا حق قرار دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر گھڑیاں بیچنے کو رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان کا حق قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جس کی گھڑی ہے وہ چاہے بیچے، پھینکے، رکھے، یا کسی کو تحفہ دے ، دوسرا کون ہوتا ہے اس سے پوچھنے والا؟
انہوں نے کہا کہ گھڑی بیچنے سے زیادہ عجیب بات ہے کہ ملک کا وزیراعظم 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرے۔