ہم میں سے اکثر برگر کو ایک عام، سستا اور جلدی تیار ہونے والا کھانا سمجھتے ہیں، لیکن اسپین کے ایک ریسٹورینٹ نے اس تصور کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔
جی ہاں! اسپین کے معروف ریسٹورنٹ Asador Aupa نے ایسا برگر تیار کیا ہے جو نہ صرف دنیا کا مہنگا ترین برگر ہے بلکہ اُسے کھانے کے لیے دعوت نامہ درکار ہے — یعنی صرف وہی افراد اس شاہکار کا ذائقہ چکھ سکتے ہیں جنہیںریسٹورنٹ خود مدعو کرتا ہے۔
8 سال کی محنت، اور ایک راز برگر
اس برگر کو تیار کرنے میں آٹھ سال لگے، جس کے دوران بار بار اجزاء، ذائقے اور معیار پر تحقیق اور تجربے کیے گئے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ آج تک اس برگر کےاجزاء کو راز میں رکھا گیا ہے۔
البتہ اتنا ضرور معلوم ہے کہ یہ نایاب برگر دنیا کےتین اعلیٰ ترین اقسام کے گوشت، یورپ کےسب سے خاص پنیر اور ایک خفیہ چٹنی پر مشتمل ہے۔
قیمت؟ تقریباً 31 لاکھ روپے! لیکن
اس غیر معمولی برگر کی قیمت ہے11 ہزار امریکی ڈالر، یعنی تقریباً 31 لاکھ 5 ہزار پاکستانی روپے!
لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس اتنے پیسے بھی ہوں تو بھی آپ یہ برگر خرید نہیں سکتے۔ اس کا ذائقہ چکھنے کے لیے آپ کو ریسٹورینٹ کی جانب سے دعوت ملنی ضروری ہے۔ ریسٹورینٹ خود فیصلہ کرتا ہے کہ یہ اعزاز کن خوش نصیبوں کو دیا جائے گا۔
دعوت کیسے حاصل کی جائے؟
اگر آپ بھی اس شاہکار کو آزمانے کی خواہش رکھتے ہیں، تو اس کے لیےریسٹورینٹ کی ویب سائٹ پر ایک درخواست جمع کروانی ہوگی۔ ریسٹورینٹ بعد ازاں طے کرے گا کہ آیا آپ اس نایاب موقع کے اہل ہیں یا نہیں۔
شیفس کا کمال اور ایک نیا تجربہ
اس مہنگے ترین برگر کی تخلیق کا سہرا Basque cuisine میں مہارت رکھنے والے کیتالونیا کے ماہر شیفس کے سر جاتا ہے، جنہوں نے کھانے کو صرف خوراک نہیں بلکہ ایک تجربہ بنا دیا ہے — ایسا تجربہ جو نہ صرف زبان بلکہ قسمت سے بھی وابستہ ہے۔
دنیا کا مہنگا ترین برگر: جسے خریدنے کے لیے پیسے نہیں، قسمت چاہیے!
