برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر 2025 سے ایسے نئے پاسپورٹس جاری کرے گا جن پربادشاہ چارلس سوم کاشاہی نشان نمایاں ہوگا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، ان پاسپورٹس کے نئے ڈیزائن میں’’ٹیوڈر تاج‘‘ کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے، جو شاہ چارلس کے شاہی نشان کا اہم حصہ ہے۔ وزارت داخلہ نے ان نئے پاسپورٹس کا ڈیزائن باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے، جس میں صرف شاہی علامت ہی نہیں بلکہ برطانیہ کے قدرتی مناظر اور خوبصورتی کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔
نئے ڈیزائن کے تحت جاری ہونے والے پاسپورٹس بتدریج پرانے پاسپورٹس کی جگہ لیں گے، تاہم جن کے پاس اب بھی ملکہ الزبتھ دوم کے شاہی نشان والے پاسپورٹس موجود ہیں، وہ اپنی میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں2023 سے پاسپورٹس بادشاہ چارلس کے نام سے جاری کیے جا رہے ہیں، تاہم اب پہلی بار ان پر ان کا نیا شاہی نشان بھی شامل کیا جا رہا ہے، جو بادشاہت کے باقاعدہ تسلسل کا ایک اہم مظہر ہے۔
برطانیہ میں بادشاہ چارلس کے شاہی نشان والے نئے پاسپورٹس کا اعلان
