بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

70 دن تنہا جنگل میں گزارنے والا چینی شہری، انعام میں ایک لاکھ یوان جیت گیا

چین کے صوبے ہونان میں ہونے والے ایک انوکھے “جنگل سروائیول چیلنج میں حصہ لینے والے نوجوان ’’یینگ ڈونگ ڈونگ‘‘ نے سب کو حیران کر دیا، جب اُس نے تنہا جنگل میں70 دن مسلسل زندہ رہ کر یہ مقابلہ جیت لیا۔
تقریباً 100 شرکاء پر مشتمل اس چیلنج میں سب کو ایک دور دراز، غیر آباد جنگلی علاقے میں چھوڑا گیا۔ ان کے پاس صرف ایک چاقو اور بانس کا ڈنڈا تھا — کوئی خوراک، خیمہ یا سہولت نہیں دی گئی۔
وقت گزرنے کے ساتھ مقابلہ سخت تر ہوتا گیا۔ ایک ایک کرکے شرکاء ہمت ہارتے گئے اور باہر ہوتے گئے۔ لیکن یینگ ڈونگ ڈونگ نہ صرف ڈٹا رہا بلکہ اپنی ذہانت اور حکمتِ عملی سے خود کو ثابت کیا۔ اس نے جانوروں کے جال بنائے، جنگل سے خوراک حاصل کی اور زندہ رہنے کے نت نئے طریقے آزمائے۔
اس شاندار کارکردگی پر اُسے ایک لاکھ یوان (تقریباً 40 لاکھ پاکستانی روپے) انعام میں دیے گئے۔ یینگ کی یہ کامیابی چین میں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جہاں لوگ اس کی ہمت اور حوصلے کو داد دے رہے ہیں۔