بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں تعلیمی ادارے ہندوتواانتہاپسندی کے گڑھ بننے لگے

فاشسٹ مودی نے بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی آزادیِ رائے کو جرم بنا دیا ،،آر ایس ایس کے ہاتھوں غاصب مودی نے تعلیمی اداروں کو انتہا پسندی کا گڑھ بنا دیا،،بھارت میں فاشسٹ مودی حکومت کے دور میں نہ صرف اقلیتیں بلکہ تعلیمی ادارے بھی ہندوتوا انتہا پسندی کی لپیٹ میں ہیں،،- بھارت میں نریندر مودی کے اقتدار کے دوران ہندوتوا نظریے کی سرپرستی نے تعلیم جیسے مقدس شعبے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،، طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کے مطابق پونڈیچری یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی میں ملوث پروفیسروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر جب طلباء نے آواز بلند کی، تو پولیس نے احتجاجی طلباء پر بہیمانہ تشدد کیا، خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں ،، ایس ایف آئی کا دعویٰ ہے کہ ایک سال سے زائد گزرنے کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈاکٹر مدھوائیہ اور ڈاکٹر شیلندر سنگھ جیسے پروفیسروں پر لگنے والے سنگین الزامات کی شفاف تحقیقات تک شروع نہیں کیں ،، دوسری جانب دہلی یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والے مسلم طلباء پر بی جے پی کی طلباء تنظیم اے بی وی پی کے انتہا پسند ارکان نے حملہ کیا، جبکہ دہلی پولیس بھی لاٹھی چارج میں شریک رہی،، پنجاب یونیورسٹی کے طلباء رہنما کے مطابق، آج بھارت میں ہر تعلیمی ادارے کی کلیدی تقرری آر ایس ایس کی منظوری سے ہو رہی ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ مودی سرکار نے تعلیم کو بھی نظریاتی تسلط کا ہتھیار بنا لیا ہے۔