بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ صورتحال پر اظہارِ تشویش

روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
روسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغانستان اورپاکستان کے سرحدی علاقوں میں صورتِ حال کی شدت اختیار کرنے کی خبروں کو تشویش کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ روس علاقائی امن واستحکام کا خواہاں ہے اوردونوں ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اورباہمی تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کریں۔
روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی سرحدی جھڑپ خطے کے امن کے لئے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے تمام فریقین کواشتعال انگیزاقدامات سے گریزکرنا چاہیے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ روس خطے میں استحکام کے قیام کیلئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کرکام کرتا رہے گا اور کسی بھی قسم کے تصادم کوبڑھنے سے روکنے کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔