بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ناروے نے اسرائیل کے خلاف میچ کی آمدنی غزہ کے لیے عطیہ کر دی

ناروے کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہونے والے فٹبال میچ کی تمام آمدنی غزہ کے عوام کی امداد کے لیے ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (Doctors Without Borders) تنظیم کو عطیہ کر دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق کارپوریٹ اسپانسرز نے بھی اس اقدام میں حصہ لیتے ہوئے مزید 3 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TRT World (@trtworld)


ناروے کے متعدد فٹبال حکام اور شائقین طویل عرصے سے اسرائیل کی ورلڈ کپ میں شمولیت پر تنقید کرتے آئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ میچ ان کے مؤقف کو مزید مضبوطی سے پیش کرنے کا ایک موقع تھا۔