ڈی آئی جی آپریشنزلاہور فیصل کامران نے کہاہے کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشددسے 60پولیس اہلکارمستقل طورپرمعذورہوچکے ہیں، سعدرضوی فرارہیں ،انہیںجلدقانون کے کٹہرے میں لے کرآئیں گے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے فیصل کامران نے کہاکہ مظاہرین کے پاس جو ڈنڈے ہوتے ہیں ان پر کیلیں لگی ہوتی ہیں،شاہدرہ پل پر پولیس پر براہ راست فائرنگ کی،15پرہمیں بتایاگیاکہ مسلح جھتے نے ہماری گاڑیاں چھین لیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکارو ں،ایس ایچ اوکوگولی لگے تو کیاریاست خاموش رہے گی؟
انہوں نے کہاکہ سعدرضوی کو اگرگولی لگی ہیں تو ہمیں بتائیں،علاج کرائیں گے،سعدرضوی فرا رہیں ، انہیں جلدقانون کے کٹہرے میں لے کرآئیں گے ۔
مظاہرین کے تشددسے 60پولیس اہلکارمستقل معذورہوگئے،ڈی آئی جی آپریشنزلاہور








