بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 دھرنے ناقابل برداشت ،ریاست کافیصلہ ہے جتھوں سے بلیک میل نہیں ہونا،طلال چوہدری

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ ٹی ایل پی کے دھرنے ناقابل برداشت ہیں ،ریاست کافیصلہ ہے آگے بڑھناہے،جتھوں سے بلیک میل نہیں ہونا،
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ ہماری حکومت میں انہوں نے دوباراحتجاج کی کوشش کی،پہلی باران کے احتجاج کی ٹائمنگ پاک بھارت جنگ تھی،دوسری بار انہوں نے سیلاب اورپاک افغان جنگ کے دوران مارچ نکالا،افغانستان نے پاکستان پرحملہ کیاتوانہوں نے اپنادھرنا ختم نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ جتھوں کی بلیک میلنگ اب برداشت نہیں کی جائے گی ،احتجاج کرنے والوں کی قیادت کو بھگتناپڑےگا، جنہوں نے جرم کیااورجنہوں نے کرایاسب کو بھگتناپڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنے والوں کی طرف سے جو ان ڈائریکٹ ڈیمانڈزآئیں ان میں فلسطین کاذکرہی نہیں تھا،ان کے مطالبات تھے کہ قتل اور سنگین جرائم میں گرفتاران کے لوگ رہاکئے جائیں۔