بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جاپان نے دنیا کا پہلا ہائیڈروجن سے چلنے والا ریموٹ کنٹرول ٹریکٹر متعارف کرادیا

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان نے زراعت کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کا پہلا ہائیڈروجن سے چلنے والا ریموٹ کنٹرول ٹریکٹر متعارف کرا دیا ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی زرعی دنیا میں ایک بڑے انقلاب کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ٹریکٹر نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی لائے گا بلکہ کسانوں کی محنت اور وقت کی بچت میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والا یہ ٹریکٹر مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور کسی قسم کا دھواں یا کاربن پیدا نہیں کرتا۔

یہ جدید مشین ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلائی جا سکتی ہے، جس سے کسان دور بیٹھ کر اپنے کھیتوں میں ہل چلا سکتے ہیں، بیج بو سکتے ہیں یا دیگر زرعی کام انجام دے سکتے ہیں۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپان کا یہ قدم نہ صرف سمارٹ فارمنگ کی جانب ایک بڑا قدم ہے بلکہ آنے والے وقت میں دنیا بھر میں زراعت کے طریقہ کار کو بدل کر رکھ دے گا۔

ٹیکنالوجی کے اس نئے دور میں جاپان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ جدید سوچ اور ماحول دوست اقدامات ہی مستقبل کی کامیاب زراعت کی ضمانت ہیں۔