پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق آج شام 6 بجے سے ہو چکا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم نے باضابطہ طور پرعارضی جنگ بندی کی درخواست کی تھی، جس پر پاکستان نےمثبت ردعمل دیتے ہوئے سیز فائر پر آمادگی ظاہر کی۔
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسائل کا پرامن اور تعمیری حل چاہتا ہے، اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے باہمی سمجھوتے کی کوشش جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے **نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق مذاکرات میں شامل ہوں گے، جبکہ افغان حکومت کی نمائندگی ممکنہ طور پروزیر خارجہ کریں گے۔
پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بات چیت اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے گی، تاکہ کشیدگی کو کم کر کےقابلِ عمل حل تک پہنچا جا سکے۔
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے 48 گھنٹے کیلئے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا
