بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو ایک اور موقع دیتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 16 دن کی توسیع کر دی ہے۔ اب شہری 31 اکتوبر 2025 تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس توسیع کا مقصد ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا اور فائلنگ کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق، اس سال اب تک 51 لاکھ افراد نے اپنے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 46 لاکھ تھی، جو کہ ایک خوش آئند اضافہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 30 ستمبر کو بھی ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کی تھی۔ تاہم، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور شہریوں کی جانب سے تاریخ میں مزید توسیع کی درخواست کی گئی تھی، جس کے پیش نظر اب یہ مدت 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔