بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی ایس ایس امتحانات 2025: کامیابی کی شرح محض 2.48 فیصد رہی

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے گریڈ 17 کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے ہونے والےسی ایس ایس (CSS) مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں سال بھی یہ امتحان سخت ترین ثابت ہوا، جس میں کامیابی کا تناسب صرف 2.48 فیصد رہا۔
ملک بھر سے 15,602 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا، لیکن ان میں سے صرف 397 امیدوار ہی تحریری مرحلہ پاس کر سکے۔ بعد ازاں زبانی امتحان (انٹرویو) کے دوران مزید 10 امیدوار ناکام ہو گئے، یوںحتمی طور پر 387 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں207 مرد اور180 خواتین شامل ہیں۔
کمیشن نے ان کامیاب امیدواروں میں سے 119 مرد اور 110 خواتین کو مختلف سروس گروپس میں تعیناتی کے لیے منتخب کرنے کی سفارش کی ہے۔
یاد رہے کہ سی ایس ایس امتحان کا بنیادی مقصد حکومت کے زیر انتظام گریڈ 17 کی پوسٹوں پر باصلاحیت افراد کی بھرتی ہے۔ کامیاب امیدواروں کو پاکستان کے مختلف سروسز گروپس میں تعینات کیا جاتا ہے، جن میںپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS)،پاکستان کسٹمز سروس،فارن سروس آف پاکستان (FSP)،پاکستان پولیس سروس (PSP) سمیت وفاق کے تحت 12 اہم شعبے شامل ہیں۔