بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی اردو یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں ایک بار پھر تصادم؛ متعدد کارکنان زخمی

کراچی(نیوزڈیسک) وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں دو طلباء تنظیموں میں ایک بار پھر تصادم ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی آج ایک بار پھر میدانِ جنگ بن گئی، تصادم میں دونوں طلباء تنظیموں کے متعدد کارکنان زخمی ہوئے۔ دونوں طلباء تنظیموں کی جانب سے لاٹھی، ڈنڈوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے بعد جامعہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انتظامیہ نے دونوں طلباء تنظیموں کے تصادم کو روکنے کے لیے پولیس کو فوری طلب کر لیا۔