وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری ناکام ہو چکی۔ کوئی گڈ بیڈ والی بات نہیں ہے یا کوئی دہشت گرد ہے یا نہیں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کبھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا۔ جارحیت پرادھاربھی نہیں رکھے گا۔ کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اب ہم مزید شہدا کے جنازے نہیں اٹھا سکتے، افغانستان کے رویے پرانتہائی افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت پر پابندی مسلم لیگ ن کی پالیسی نہیں رہی مگر مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران تین بار ہلاکتیں ہوئیں ۔ پنجاب حکومت کی پابندی کی سفارش پر وفاقی کابینہ اپنا فیصلہ کرے گی۔ انتشار اور فتنہ کسی کو نہیں پھیلانے دیں گے۔