بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرول 12 فیصد مہنگا

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ ہوگیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.63 درہم یعنی پاکستانی 257 روپے ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہونے کے بعد فی لیٹر قیمت 4.76 درہم یعنی پاکستانی 265 روپے کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عرب امارات میں 4 ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔