پاکستان فضائیہ کا دستہ، جس میں جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیارے شامل ہیں اور ماہر فضائی و زمینی عملہ بھی ہمراہ ہے، دو طرفہ فضائی جنگی مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قابلِ ذکر آپریشنل مہارت اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان سے آذربائیجان تک بلا تعطل پرواز مکمل کی، جس دوران ہوا میں ایندھن بھرنے کا عمل انتہائی مہارت سے انجام دیا گیا۔
Pakistan Air Force contingent comprising the cutting-edge JF-17 Thunder Block-III fighter jets, accompanied by skilled air and ground crew, has landed in Azerbaijan to participate in the bilateral aerial combat exercise Indus Shield Alpha.
In a remarkable display of operational… pic.twitter.com/Fd3leNeqvr
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 19, 2025
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نہایت پیچیدہ درمیانی فضائی ایندھن بھرنے کی کارروائی پاک فضائیہ کے اپنے IL-78 ایریل ٹینکر کے ذریعے انجام دی گئی، جس نے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیت کو ثابت کیا اور فضائی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور عالمی سطح پر طویل مشن انجام دینے کی اہلیت کو اجاگر کیا۔
مشق انڈس شیلڈ الفا کا مقصد دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان باہمی فہم، حربی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔
یہ مشق جدید فضائی جنگی حکمتِ عملیوں، مشترکہ مشن کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد پر مرکوز ہوگی، جو تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجی اور ترقی پذیر فضائی طاقت کے ماحول میں منعقد کی جارہی ہے۔
یہ مشق دونوں افواج کو آپریشنل تجربات کے تبادلے اور ابھرتے ہوئے فضائی دفاعی چیلنجز کے مشترکہ حل کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کی اس مشق میں شرکت، علاقائی استحکام اور عالمی عسکری تعاون کے لیے اس کے دیرینہ عزم کی تجدید ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پاک فضائیہ کے اس غیر متزلزل عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ وہ جدید جنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کے لیے مسلسل ارتقا پذیر رہے، اور فضائی آپریشنز کے ہر شعبے میں اپنی روایتی برتری اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھے۔
The JF-17 Thunder, courtesy of the Pakistan Air Force, was a real head-turner on static display at #RIAT25 ✈️ Just one of many rare sights at RIAT this year, it drew big crowds throughout the weekend!
Drop your shots below 👇📸 pic.twitter.com/QG4pFUzv9A
— Royal International Air Tattoo (@airtattoo) October 11, 2025
یاد رہے کہ پاک فضائیہ نے رائل انٹرنیشنل ٹیٹو شو میں کئی اعزازات اپنے نام کیے تھے، پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے تھے۔