بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور: وزیراعظم کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان معاہدے سے آگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے نوزشریف کو پاک افغان معاہدے سے آگاہ کیا، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی، وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہی امن کی ضمانت ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں قطر کے درالحکومت دوحہ میں طے پانے والے پاک افغان معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہی امن کی ضمانت ہے، امن کی بحالی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔