لاہور(نیوز ڈیسک) خلیج بنگال کی طرف سے آنے والی کم ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا سلسلہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں چار جولائی تک رہنے کا امکان ہے۔ مون سون کی بارشوں کے باعث تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق واسا نے بھی افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔
کمشنر لاہور نے واسا ، ایل ڈبلیو ایم سی اور ایل ڈی اے کو بارشی پانی کے نکاسی آب کی ہدایت جاری کر رکھی ہیں۔ لاہور میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔









