لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے معروف ’’چائے والا‘‘ ارشد خان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا، جس پر نادرا نے فوری عمل کرتے ہوئے ان کا شناختی کارڈ دوبارہ فعال کر دیا۔
ارشد خان کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے بتایا کہ نادرا ویری فکیشن بورڈ نے بھی ارشد خان اور ان کے خاندان کو پاکستانی شہری تسلیم کر لیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بغیر قانونی جواز کے بلاک کرنا آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے کیس کو درخواست گزار کی استدعا پر نمٹاتے ہوئے نادرا کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیا۔
یاد رہے کہ نادرا نے کچھ عرصہ قبل ارشد خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا تھا، جس کے خلاف ارشد خان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
چائے والے ارشد خان کا شناختی کارڈ بحال، عدالت نے شہری حقوق کا تحفظ کر دیا








