بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت انسپائر انیشی ایٹو کا آغاز، 4.5 ارب ڈالر مختص

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہاکہ نوجوان ہمارا اصل سرمایہ ہیں ،حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت متعددمنصوبے شروع کیے ہیں ،سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے ،دنیا بھرمیں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے ،پاکستا ن کوسیمی کنڈکٹر کے میدان میں اللہ تعالیٰ نے نواز ا ہے ۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ’’انسپائر انیشی ایٹو‘‘کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے منصوبے کے لیے 4.5ارب ڈالررکھے گئے ہیں۔یہ آغاز ہے حکومت منصوبے کے لیے مزید وسائل مہیاکرے گی۔سیمی کنڈکٹر پاکستان کے مستقبل اورنوجوان نسل کامنصوبہ ہے ۔ہماری ذمہ داری ہے وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قوم کواس سے آگاہ کریں۔