انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کے صدر طیب اکرام کو مصر کی اولمپک کمیٹی نے اپنے سب سے بڑے اعزازکالر آف آنر سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جو عالمی اولمپک تحریک اور بین الاقوامی کھیلوں کی ترقی میں نمایاں اور غیر معمولی کردار ادا کرتی ہیں۔
طیب اکرام کو یہ اعزاز عالمی سطح پر ہاکی کے فروغ، مؤثر قیادت، اور خصوصاً افریقہ اور مصر میں کھیل کے استحکام اور مقبولیت کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
تقریب کے دوران مصر کی اولمپک کمیٹی کے صدر انجینئر ادریس اور طیب اکرام نے ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے اور ہاکی کو عوامی سطح پر فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔
یہ اعزاز نہ صرف طیب اکرام کی ذاتی کاوشوں کا اعتراف ہے، بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ عالمی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے افراد کس طرح بین الاقوامی سطح پر مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔
طیب اکرام کو مصر کی اولمپک کمیٹی کا اعلیٰ ترین اعزاز’’کالر آف آنر‘‘ عطا
