بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے

بولنگ آل راؤنڈرعباس آفریدی کو ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم کاکپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ ایونٹ7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا، جہاں12 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
پاکستانی اسکواڈ 5 نومبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگا اور اپنےدونوں گروپ میچز پہلے ہی دن، یعنی 7 نومبر کو کھیلے گا۔
پاکستان اسکواڈ: عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود، شاہد عزیز
مداحوں کو اپنی نوجوان اور متحرک ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، اور سکسز جیسے تیز رفتار فارمیٹ میں یہ اسکواڈ سرپرائز دے سکتا ہے۔