سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند21 اکتوبر 2025 کو شام 5 بج کر 25 منٹ پر پیدا ہوگا۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ23 اکتوبر کی شام، جب سورج غروب ہوگا، چاند کی عمر تقریباً48 گھنٹے اور 54 منٹ ہو چکی ہوگی۔ اس روز ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان56 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جو چاند نظر آنے کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر موسم صاف رہا تو23 اکتوبر 2025 کی شام کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔اس لحاظ سے امکان یہی ہے کہ جمادی الاول کا آغاز 24 اکتوبر بروز جمعرات ہوگا۔
تاہم، اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر اعلان کرے گی۔
جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ اسپارکو نے فلکیاتی پیشگوئی جاری کر دی








