بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوپن اے آئی کا کروم کو چیلنج: نیا AI ویب براؤزر’’چیٹ جی پی ٹی اٹلس‘‘ متعارف

اوپن اے آئی نے گوگل کروم کے مقابلے میں اپنا پہلا AI ویب براؤزرچیٹ جی پی ٹی اٹلس متعارف کروا دیا ہے، جو براہِ راست چیٹ جی پی ٹی کے فیچرز کے ساتھ انٹیگریٹڈ ہے۔
یہ براؤزر صرف ویب سائٹس کھولنے کا ذریعہ نہیں، بلکہ ایک اسمارٹ اسسٹنٹ کی طرح کام کرتا ہے— جیسے آپ نئی ٹیب میں URL لکھنے کے بجائے چیٹ جی پی ٹی سے سوال کر سکتے ہیں، یا براؤزنگ کے دوران کسی بھی صفحے کا خلاصہ، وضاحت یا جواب فوری حاصل کر سکتے ہیں۔
اہم فیچرز میں شامل ہیں:
چیٹ جی پی ٹی سائیڈ بار: جو وزٹ کیے گئے پیجز کا تجزیہ کرتا ہے
نیچرل لینگوئج کمانڈز: جیسےclean up my tabs
میموری: پرانے پیجز اور موضوعات کو یاد رکھتا ہے
روایتی فیچرز جیسے ٹیبز، بک مارکس، ایکسٹینشنز، انکوگنیٹو موڈ بھی موجود ہیں
فی الحال یہ براؤزر macOS صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ جلد ہی ونڈوز، iOS اور اینڈرائیڈ ورژنز بھی متوقع ہیں۔
اوپن اے آئی کا یہ قدم ٹیکنالوجی کی دنیا میں AI کے بڑھتے ہوئے کردار کا عملی مظہر ہے، جہاں گوگل، Perplexity اور دیگر پلیئرز بھی AI براؤزنگ کے میدان میں کود چکے ہیں۔