بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بحیرہ عرب میں دباؤ میں شدت، کراچی سے 630 کلومیٹر دور سسٹم تشکیل

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا ایک سسٹم بن گیا ہے، جو اب شدت اختیار کر کے ڈپریشن (Depression) کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 630 کلومیٹر مغرب اور جنوب مغرب میں واقع ہے، اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ سست رفتاری سے شمال یا شمال مغرب کی سمت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو اس وقت کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ تاہم، صورتِ حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، اور سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس سسٹم کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے۔
محکمہ موسمیات عوام کو مشورہ دیتا ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں اور مستند ذرائع سے ہی موسم سے متعلق معلومات حاصل کریں۔