بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں تیزی، امریکا بھی شامل ہو گیا

پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور پہلی بار امریکا کو بھی انڈے برآمد کیے جانے لگے ہیں۔
محکمہ قرنطینہ حیوانات کے مطابق، مالی سال 2024-25 میں امریکا کو انڈوں کی برآمدات کی مالیت تقریباً 23 لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان سے متحدہ عرب امارات، بحرین، ہانگ کانگ، کویت، قطر، صومالیہ، افغانستان اور دیگر کئی ممالک کو بھی انڈے بھیجے جا رہے ہیں۔
اسی مالی سال میں متحدہ عرب امارات کو 17 لاکھ 23 ہزار ڈالر، ہانگ کانگ کو 5 لاکھ 44 ہزار ڈالر، بحرین کو 32 لاکھ 950 ڈالر، کویت کو 31 لاکھ 654 ڈالر، صومالیہ کو 2 لاکھ 41 ہزار ڈالر اور افغانستان کو 10 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی مالیت کے انڈے ایکسپورٹ کیے گئے۔
پاکستان سے مائع انڈوں کی برآمدات کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔ مالی سال 2024-25 میں مجموعی طور پر 1169 میٹرک ٹن مائع انڈے مختلف ممالک کو بھیجے گئے جن کی مالیت 26 لاکھ 12 ہزار 930 ڈالر رہی۔ یہ مائع انڈے بحرین، مصر، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو بھیجے جاتے ہیں۔
مجموعی طور پر، مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی انڈوں کی برآمدات کی مالیت 18 لاکھ 25 ہزار ڈالر رہی، جو پچھلے مالی سال 2023-24 کے مقابلے میں 14 لاکھ ڈالر کی ایکسپورٹ سے کافی زیادہ ہے۔
یہ اعداد و شمار پاکستان کی انڈسٹری میں ایک مثبت رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں، جو مقامی مصنوعات کی عالمی سطح پر مانگ میں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔