مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس اب بھارتی ٹی وی ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بل گیٹس مشہور ڈرامےکیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2 میں خصوصی طور پر نظر آئیں گے۔ حال ہی میں جاری کیے گئے ڈرامے کے نئے پرومو میں بل گیٹس کو مرکزی کردارتُلسی ویرانی (جسے اداکارہ اسمرتی ایرانی نبھا رہی ہیں) کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں تُلسی اپنے روایتی انداز میں بل گیٹس سے کہتی ہیںبہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ امریکا سے میرے خاندان سے جڑ رہے ہیں، ہم سب آپ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
پرومو کے کیپشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بل گیٹس کی یہ انٹری محض تفریح کے لیے نہیں بلکہ ایک سماجی مہم کا حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ڈرامے میں ان کی شمولیت ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی مہم کو فروغ دینے کے لیے کی گئی ہے۔
یہ پہلی بار ہے کہ کسی عالمی سطح کی ٹیکنالوجی شخصیت نے بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں بطور مہمان شرکت کی ہے، جس سے شائقین میں خاصی دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔
بل گیٹس کی بھارتی ڈراموں میں انٹری،کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2 میں نظر آئیں گے








