بالی ووڈ کی سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا اور اداکارسلمان خان کی ایک دلچسپ ملاقات کا قصہ ایک بار پھر منظرِ عام پر آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی کے دوران پیش آیا، جہاں صابر بھاٹیا اپنی دوست اور ٹی وی ہوسٹ سمی گریوال کے ہمراہ موجود تھے۔ اسی تقریب میں سلمان خان بھی شریک تھے، اور اس وقت ان کے اور ایشوریا کے تعلقات خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران سلمان خان نے مسکراتے ہوئے صابر بھاٹیا سے کہا،
جس پر صابر نے بات ہنسی میں ٹالتے ہوئے کہا کہ یہ سب محض ایک افواہ ہے۔ اس پر سلمان نے جواب دیا،وہ بہت اچھی لڑکی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی پارٹی میں ایک موقع پر سلمان خان کی جلتی ہوئی سگریٹ حادثاتی طور پر صابر بھاٹیا کے ہاتھ سے لگ گئی۔ سلمان نے یہ منظر دیکھ کر ہنستے ہوئے کہا،آخرکار تمہارے ہاتھوں پر راکھ آ ہی گئی!
واضح رہے کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے کے تعلقات بعد ازاں خراب ہو گئے اور دونوں کے راستے جدا ہو گئے۔ دوسری جانب، صابر بھاٹیا نے 2008 میں تانیہ شرما سے شادی کی جو2013 میں طلاق پر ختم ہوئی۔
یاد رہے کہ صابر بھاٹیا نے1996 میں ہاٹ میل متعارف کرایا تھا — جو دنیا کی پہلی ویب بیسڈ ای میل سروس تھی۔ صرف ایک سال بعد، مائیکروسافٹ نے یہ سروس 400 ملین ڈالر میں خرید لی تھی، جس نے صابر بھاٹیا کو عالمی شہرت دلائی۔
ایشوریا سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی کی سلمان خان سے دلچسپ ملاقات کا انکشاف








