بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یو ایس اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 سیمی فائنل میں داخل، مصری کھلاڑیوں کا راج برقرار

یو ایس اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ہے، جہاں مینز اور ویمن ایونٹس میں مصری کھلاڑیوں نے اپنی بالادستی برقرار رکھی ہے۔
چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 4 لاکھ 26 ہزار ڈالرز ہے، جبکہ ہر ایونٹ میں انعام کی رقم 2 لاکھ 13 ہزار ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔
فلاڈیلفیا میں جاری کوارٹر فائنل مقابلوں میں، مینز ایونٹ میں ٹاپ سیڈ مصطفیٰ اسل (مصر) نے انگلینڈ کے کرٹس ملک کو 0-3 سے شکست دی۔ سیڈ 2 بال کول (نیوزی لینڈ) نے فرانس کے عالمی نمبر 19 بیپٹسٹے ماسوٹئو ٹی کو اسی اسکور سے ہرایا۔
سیڈ 3 یوسف ابراہیم (مصر) نے ویلز کے جوئل میکن کو 1-3 سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا، جبکہ سیڈ 4 کریم عبدالجواد نے اپنے ہم وطن اور دو مرتبہ کے عالمی جونیئر چیمپئن محمد زکریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے زیر کر لیا۔
ویمن ایونٹ میں بھی مصری کھلاڑیوں کی چھاوت رہی۔ ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن نور الشیربانی (مصر) نے امریکا کی عالمی نمبر 24 امانڈے صوبی کو 0-3 سے آسانی سے شکست دی۔
سیڈ 2 حانیہ حمامے (مصر) نے جاپان کی سیڈ 5 ساتوجی مطابو کو، سیڈ 3 الیوا وائیور (امریکا) نے ثنا ابراہیم (مصر) کو، اور سیڈ 4 امینہ عرفی (مصر) نے بیلجیم کی سیڈ 6 ایٹنی گلز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنائی۔
یہ مقابلے مصری کھلاڑیوں کی عالمی سطح پر برتری اور تجربے کا منہ بولتا ثبوت ہیں، اور سیمی فائنل میں دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔