بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوگل کروم اینڈرائیڈ میں صارفین کے لیے نئی سہولیات

گوگل نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے کروم ویب براؤزر میں صارفین کی سہولت کے لیے اہم اپڈیٹ متعارف کرائی ہے۔
9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق، کروم کے نیو ٹیب پیج میں دو نئے شارٹ کٹس شامل کیے گئے ہیں۔ یہ بٹن سرچ گوگل فیلڈ کے نیچے نظر آئیں گے، جن میں سے ایک اے آئی موڈ کے لیے اور دوسرا انکوگنیٹو موڈ کے لیے ہے۔
ان تبدیلیوں کے بعد انکوگنیٹو موڈ تک رسائی پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہو گئی ہے اور صارفین کو اوپر دائیں جانب موجود تھری ڈاٹ مینیو میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ دوسری جانب، گوگل ڈاٹ کام اے آئی موڈ کے بٹن پر کلک کرنے سے صارف براہ راست گوگل سرچ کے اے آئی فیچر تک پہنچ جائے گا۔
یہ اپڈیٹ ستمبر 2025 میں گوگل کے اعلان کے بعد کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ کروم کو 2008 میں متعارف کرائے جانے کے بعد پہلی بار مکمل ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ سب سے نمایاں تبدیلی اے آئی موڈ کا اضافہ ہے، جو اب گوگل ایڈریس بار کا حصہ بھی ہے۔
اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین مختصر سرچ الفاظ کے بجائے طویل سوالات ٹائپ کر سکیں گے اور پیج چھوڑے بغیر ہی جواب حاصل کر سکیں گے۔ یہ فیچر ویب پیج پر موجود مواد کے حوالے سے بھی کافی مفید ثابت ہوگا۔
یہ اپڈیٹ کروم اینڈرائیڈ صارفین کے لیے سرچ اور پرائیویسی کے تجربے کو زیادہ آسان اور تیز بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔