بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا ہمیں ڈکٹیشن دینا بند کرے، سربراہ افغان طالبان

 کابل(نیوزڈیسک)طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے کہا ہے کہ دنیا ہمیں ڈکٹیشن دینا بند کرے۔
طالبان سربراہ نے جمعہ کو دارالحکومت کابل میں علماء کے تین روزہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی کامیابی نہ صرف افغان عوام بلکہ پوری امت کیلئے باعث فخر ہے۔
طالبان سربراہ نے کہاکہ دنیا ہمیں یہ بتانا بند کرے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے؟۔ دنیا ہمارے معاملات میں مداخلت کیوں کرتی ہے؟۔ ہمیں کیوں کہا جاتا ہے کہ آپ یہ کیوں نہیں کررہے اور آپ وہ کیوں کیوں نہیں کرتے؟۔
انہوں نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ طالبان کو یہ بتانا بند کر دے کہ افغانستان کو کیسے چلانا ہے؟، انہوں نے شرعی قوانین پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب اسلامی ریاست کا یہ واحد راستہ ہے۔ انہوں نے افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے بھی دعا کرائی۔
کابل میں جمعرات سے شروع ہونے والے اس تین روزہ اجتماع میں ملک بھر سے تین ہزار سے زائد علماء شریک ہیں، اجتماع کے موقع پر کابل میں سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے۔
جلسہ گاہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا، دو مسلح افراد نے ایک چھت پر چڑھ کر فائرنگ کی کوشش کی جنہیں طالبان نے موقع پر ہی ہلاک کردیا۔