اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک بھرمیں میڈیکل اینڈڈینٹل کالجزایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیاجس میں مجموعی طور پر ایک لاکھ چالیس ہزار ایک سو پچیس طلبا نے شرکت کی۔
پی ایم ڈی سی کےمطابق ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیاجس کے لئےملک بھر میں 33 جبکہ اسلام آباد میں دو امتحانی مراکز قائم تھے،سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی ایک سینٹر بنایا گیاتھا۔
اسلام آباد میں بحریہ یونیورسٹی اورشہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی میں امتحانی مراکز قائم تھے، بحریہ یونیورسٹی میں تقریباً تین ہزار جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی میں ایک سو ستتر طلبہ و طالبات نے امتحان میں شرکت کی،اس موقع پرپولیس،رینجرز اور انتظامیہ کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
طلبا نےانتظامات کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیااورکہاکہ ٹیسٹ کے سوالات مناسب اور متوازن جبکہ چند سوال مشکل تھے۔
دوسری جانب والدین نے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امتحانی سینٹرز کے باہر بیٹھنے یا انتظار کرنے کی مناسب جگہ موجود نہیں تھی، جس کے باعث انھیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایم ڈی کیٹ ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد،ایک لاکھ 40 ہزار 125 طلبا کی شرکت








