معروف اداکارہ صبا قمر اپنے ایک حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ایک پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ کیا وہ کام کے سلسلے میں کراچی منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں؟
اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیااستغفراللہ، کبھی نہیں… لیکن شاید یہ نہیں کہنا چاہیے، کیونکہ مستقبل کا کچھ پتا نہیں۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف کام کے سلسلے میں کراچی جاتی ہیں اور شوٹنگ مکمل ہوتے ہی واپس آجاتی ہیں۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ انہیںلاہور اور اسلام آباد میں رہنا زیادہ پسند ہے کیونکہ وہ کھلے گھروں، لان اور قدرتی فضا کو ترجیح دیتی ہیں، جبکہ کراچی میں زیادہ تر اپارٹمنٹس کا رجحان ہے جو انہیں پسند نہیں۔
اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں۔
کئی صارفین نے صبا قمر کے بیان کو کراچی کے خلاف توہین آمیز قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ ہر شخص کو اپنی پسند اور طرزِ زندگی کے انتخاب کا حق حاصل ہے۔
بعض صارفین نے یہ بھی لکھا کہ “کراچی وہ شہر ہے جہاں سب آ کر روزی کماتے ہیں، مگر اکثر لوگ اسی شہر کے بارے میں منفی باتیں کرتے ہیں۔
دوسری جانب، صبا قمر کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا مقصد کسی شہر کی تضحیک نہیں بلکہ صرف اپنی ذاتی ترجیحات بیان کرنا تھا۔
صبا قمر کا کراچی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں








