بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلک جاوید پولیس افسران پر حملے میں ملوث ہے، پولیس، عدالت سے مزید ریمانڈ کی درخواست

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں عدالت نے صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا، پولیس نے جج سے کہا کہ فلک جاوید پولیس افسران پر حملے میں ملوث ہے مزید ریمانڈ دیا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمہ فلک جاوید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔

پولیس نے ملزمہ فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر حملے میں ملوث ہے، ملزمہ سے پیٹرول بم برآمد کیا گیا مزید تفتیش کرنی ہے۔

ملزمہ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور کہا کہ ملزمہ کو پولیس نے سپلیمنٹری بیان کی بنیاد پر گرفتار کیا، ملزمہ کو سیاسی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزمہ کو مقدمے سے ڈس چارج کیا جائے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پرحملے کے مقدمہ میں ملوث ہے، اسلام آباد پولیس طلبی سمن کی تعمیل کیلیے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ آئی تھی جہاں مشتعل کارکنان نے پیٹرول بم پھینکے اور پولیس افسران کو زخمی کیا، پولیس پر حملے کا تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے۔