اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان میں جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ اکیس فیصد کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔
جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 13 برس میں بلند ترین سطح پر ہے۔ فروری 2009 میں ملک میں مہنگائی کی شرح اکیس اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی تھی تاریخی مہنگائی پر عوام شدید پریشان ہیں اور موجودہ حکومت کے خلاف ان میں شدید غم وغصہ ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے چیخیں نکلوا دی ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں جون کے مہینے میں مہنگائی کی بلند شرح کی وجہ ملک میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے جس کا اثر ٹرانسپورٹ کے کرایوں، کھانے پینے اور دوسری چیزوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
جون میں مہنگائی نے 13 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، عوام کی چیخیں








